مسجد میں داخل ہونے اور باہر نکلتے وقت کی دعائیں
٭… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریمؐ جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے:
بِسْمِ اللّٰہِ وَالصَّلوٰةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِی ذُنُوْبِی وَ افْتَحْ لِی اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
(تفحة الذاکرین لشوکانی جلد ۱ صفحہ ۱۴۵)
ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ (مَیں آتا ہوں) اور درود اور سلام ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔
اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔
٭… اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے باہر نکلتے تو یہ دعا پڑھتے:
بِسْمِ اللّٰہِ وَالصَّلوٰةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِی ذُنُوْبِی وَ افْتَحْ لِی اَبْوَابَ فَضْلِکَ
(تحفة الذاکرین لشوکانی جلد ۱ صفحہ ۱۴۶)
ترجمہ:اللہ کے نام کے ساتھ (مَیں باہر نکلتا ہوں) اور درود اور سلام ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔
اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔