بچوں کا الفضل
ہنسنا منع ہے!
٭… استاد: بھینس کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں؟
شاگرد:سر! یہ تو کوئی بے وقوف بھی بتادے گا۔
استاد: اسی لیے تو تم سے پوچھ رہا ہوں۔
٭… ٭… ٭… ٭
٭… استاد: منّے تم کل اسکول کیوں نہیں آئے؟
شاگرد:آپ ہی نے تو کہا تھا کہ بغیر سبق یاد کیے، اسکول نہ آنا۔
٭… ٭… ٭… ٭
٭… استاد: سب سے زیادہ سونا کہاں ملتا ہے؟
شاگرد:جناب! چارپائی پر۔
٭… ٭… ٭… ٭