ارشادِ نبوی
اسلام میں جنگ کے متعلق اصول
حضرت انس بن مالکؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہﷺ نے (صحابہ کو رخصت کرتے وقت) فرمایا:
تم لوگ اللہ کے نام سے، اللہ کی تائید اور توفیق کے ساتھ، اللہ کے رسول کے دین پر جاؤ اور بوڑھوں کو جو مرنے والے ہوں نہ مارنا، نہ بچوں کو، نہ چھوٹے لڑکوں کو، اور نہ ہی عورتوں کو، اور غنیمت میں خیانت نہ کرنا، اور غنیمت کے مال کو اکٹھا کر لینا، صلح کرنا اور نیکی کرنا، اللہ نیکی کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
(سنن ابو داؤد کتاب الجہاد باب فی دعاء المشرکین)