امریکہ (رپورٹس)
حفظ القرآن سکول کینیڈا کے ایک طالبعلم کا تکمیل حفظِ قرآنِ کریم
محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے احسان سے حفظ القرآن سکول کینیڈا کے طالبعلم عزیزم ارسلان احمد ساجد ابن مکرم رمضان ساجد صاحب نے عرصہ دو سال میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے۔
حفظ القرآن سکول کینیڈا سے فارغ التحصیل حفاظ کی تعداد الحمد للہ ۶۳؍ ہو چکی ہے جبکہ ۳۰؍ طلبہ اس وقت اس میں زیر تعلیم ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیز کے لیے یہ اعزاز مبارک فرمائے، تمام حفاظِ قرآن کو اپنے حفظ کی حفاظت کرنے اور قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے نیز ادارے کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین
(رپورٹ: حافظ راحت احمد چیمہ۔ انچارج حفظ القرآن سکول کینیڈا)