سپورٹس بلیٹن
رگبی ورلڈ کپ :فرانس میں جاری رگبی ورلڈ کپ میں ۱۴؍اکتوبر کوکھیلے گئے پہلے کوارٹرفائنل میں ارجنٹینا نے ویلز کو۲۹۔۱۷ سے شکست دی جبکہ دوسرےکوارٹرفائنل میںعالمی نمبرایک آئرلینڈکو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں۲۴؍کے مقابلہ میں ۲۸؍پوائنٹس سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔۱۵؍اکتوبر کوتیسرے کوارٹرفائنل میں انگلینڈنےفجی کے خلاف۳۰۔۲۴سے کامیابی حاصل کی۔چوتھے کوارٹر فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد میزبان فرانس کو دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ نے۲۹۔۲۸ سے ہرا دیا۔۲۰؍اکتوبر کو پہلا سیمی فائنل نیوزیلینڈ اور ارجنٹینا جبکہ ۲۱؍اکتوبرکو دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا۔
کرکٹ:بھارت میں ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز جاری ہیں۔گذشتہ ہفتہ ہونے والے مقابلوں میں نیوزیلینڈ نے نیدرلینڈزکو ۹۹؍رنز سے اور بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنے ابتدائی تین میچ جیت لیے۔میزبان بھارت نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کے بعد دوسرا مقابلہ افغانستان اور تیسرا پاکستان کے خلاف بآسانی جیت لیا۔احمدآباد میں ۱۴؍اکتوبرکو کھیلے گئے اہم مقابلہ میں پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ۱۹۱؍رنز بنا کرآؤٹ ہوئی ،بھارت نے یہ ہدف۳۱ویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔دیگر مقابلوں میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرایا لیکن افغانستان کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا۳۴۵؍رنز کاہدف کامیابی سے پورا کیا۔جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری کامیابی آسٹریلیا کو ۱۳۴؍رنز سے ہرا کرحاصل کی۔
۱۵؍اکتوبرتک کھیلے گئے میچز کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے محمدرضوان تین اننگز میں ۲۴۸؍رنز بنا چکے ہیں جبکہ نیوزیلینڈ کے ڈیون کونوے نے۲۲۹؍رنز بنائے ہیں۔بھارت کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر تین میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔اسی طرح نیوزیلینڈ کے مچل سینٹنر اور میٹ ہنری بھی آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔اب تک سب سے بڑا ٹیم سکور جنوبی افریقہ نے ۴۲۸؍سری لنکا کے خلاف بنایا جبکہ سب سے کم سکور ۱۵۶؍افعانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف بنایا ہے۔اس ورلڈ کپ میں پہلے دس میچز میں سینچریاں بنائی گئیں۔ تیز ترین سینچری ۴۹؍گیندوں پر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم نے بنائی۔ جنوبی افریقہ کے Quinton de Kockدو سینچریاں بنا چکے ہیں۔
فٹ بال:UEFAیوروپین چیمپئن شپ۲۰۲۴ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں گذشتہ ہفتہ کھیلے گئے اہم میچز میں البانیہ نے Czechiaکوتین صفر سے شکست دی۔سپین نے ناروے کو ہرا کریورو۲۰۲۴ء کے لیے کوالیفائی کرلیا اسی طرح سکاٹ لینڈ نے بھی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔کروشیا کو ترکی کے ہاتھوں ایک صفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔دیگر مقابلوں میں فرانس نے نیدرلینڈز کو ۲۔۱، پرتگال نے سلواکیہ کو۳۔۲،ویلز نے کروشیا کو۲۔۱ اور اٹلی نے مالٹا کو ۴۔صفر سے شکست دی۔یادرہے کہ یوروپین چیمپئن شپ آئندہ سال جرمنی میں منعقد ہوگی جس میں چوبیس ٹیمیں شرکت کریں گی۔میزبان ملک کے علاوہ ابھی تک بیلجیم ،فرانس، پرتگال، سپین، سکاٹ لینڈاورترکی کی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔
فٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کےایشین کوالیفائرز کے ابتدائی مقابلوں میں ۲۰؍ٹیمیں آپس میں home & awayکے تحت دودومیچز کھیل رہی ہیں جس کے بعددس ٹیمیں دیگر ۲۶؍ٹیموں کے ساتھ ۹؍گروپس میں تقسیم ہوکرmain round کےمیچزکھیلیں گی۔پہلےراؤنڈکے میچز ۱۲؍اکتوبرکو کھیلے گئے جن میں افغانستان نے منگولیا کو صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دی۔ہانگ کانگ نے بھوٹان کو ۴۔صفر،انڈونیشیا نے برونائی کو ۶۔صفر،یمن نے سری لنکا کو۳۔صفر،میانمار نے مکاؤ کو۵۔۱ سے ہرایا۔جبکہ پاکستان اور کمبوڈیا کا میچ بغیرکسی گول کے برابر رہا۔اسی طرح مالدیپ بمقابلہ بنگلہ دیش اورنیپال بمقابلہ لاؤس بھی ایک ایک گول سے برابر ہوا۔
فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے جنوبی امریکہ کے کوالیفائنگ مقابلہ جات میں ارجنٹینا نے پیراگوئے کو ایک صفر، چلی نے پیروکو ۲۔صفر،ایکواڈور نے بولویا کو ۲۔۱سے شکست دے دی۔کولمبیا اور یوراگوئے کا میچ ۲۔۲ جبکہ برازیل اور وینزویلا کا مقابلہ ۱۔۱گول سے برابر رہا۔ابھی تک ارجنٹینا اپنےتینوں میچز جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔
ٹینس :چین میں جاری شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پولینڈکے Hubert Hurkaczنے روس کے Andrey Rublev کو۶۔۳، ۳۔۶ اور۷۔۶سے شکست دی۔دوسری طرف خواتین کے کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر چارامریکہ کی Jessica Pegulaنے چین کی Yue Yuanکو ۶۔۲، ۶۔۳ سے ہراکر سیزن کا دوسرا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
۲۰۲۸ء لاس اینجلس اولمپکس: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کی طرف سے لاس اینجلس اولمپکس ۲۰۲۸ءمیں کرکٹ کی شمولیت کی باضابطہ توثیق کے بعد کرکٹ ۱۲۸؍سال بعد اولمپک گیمز کا حصہ بنے گا۔ ۱۹۰۰ءکے پیرس اولمپکس میں کرکٹ کا کھیل شامل تھا جب برطانیہ اور فرانس کے مابین ایک میچ کروایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پانچ مزید کھیلیں ۲۰۲۸ء اولمپکس میں شامل ہوں گی جن میںflag football،lacrosse،baseball،softball اور squashشامل ہیں۔
(رپورٹ:۔ن م طاہر)