افریقہ (رپورٹس)
ہیومینٹی فرسٹ کینیا کی طرف سے ٹاویٹا کاؤنٹی کے گاؤں مٹاٹے میں تقسیم خوراک
ملک کینیا کی ٹاویٹا کاؤنٹی کےعلاقہ ’’مٹاٹے‘‘ کے باسی متعدد وجوہات کی بنا پر مشکلات کا شکار ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳۰؍ ستمبر ۲۰۲۳ء بروز اتوار ہیومینٹی فرسٹ کینیا نے اپنے ’’ڈیزاسٹر ریلیف پروگرام‘‘ کے تحت یہاں ضرورتمند لوگوں میں خوراک تقسیم کرنے کی توفیق پائی اور مختلف اشیائے خوردنی پر مشتمل ۲۰۰؍ تھیلے مستحق خاندانوں کو دیے۔ اس موقع پر کاؤنٹی گورنمنٹ کے نمائندگان اور مقامی انتظامیہ کے عہدیداران بھی موجود تھے جنہوں نے ہیومینٹی فرسٹ کی اس کاوش کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس کارخیر میں ہیومینٹی فرسٹ کے مقامی اور مرکزی ۱۵؍ کارکنان نے حصہ لیا۔
(رپورٹ: اسماعیل کشوما صاحب۔ ہیومینٹی فرسٹ کینیا مرتبہ و مرسلہ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)