جماعت احمدیہ لٹویا کی طرف سےعطیہ خون
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۹؍ستمبر۲۰۲۳ء کو جماعت احمدیہ لٹویا نے دارالحکومت ریگا (Riga) میں کامیابی سےاپنا پہلا عطیہ خون کا پروگرام منعقد کیا۔
اِس پروگرام کے سلسلہ میں بلڈ ڈونیشن سنٹر V(VALSTS ASINSDONORU CENTRS)S کی انتظامیہ سے بات کی گئی کہ ہماری جماعت مقامی لوگوں کے لیے خون کا عطیہ پیش کرنا چاہتی ہے۔ اِس پر بلڈڈونیشن سنٹر کی انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ لوگ عطیہ خون کے لیے کسی بھی دن آجائیں۔
چنانچہ مورخہ ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۳ء بروز منگل کُل آٹھ ممبرانِ جماعت عطیہ خون کے لیے حاضر ہوئے۔خون کے ٹیسٹ وغیرہ کے بعد ۴؍ لوگوں کا خون لیا گیا۔
لٹویا میں خون دینے والوں کو حکومت کی طرف سے کچھ رقم بھی بطور معاوضہ دی جاتی ہے۔ جب انتظامیہ نے ہم سے بھی ہمارا بینک اکاؤنٹ مانگا تو ہم نے اُن کو بتایا کہ ہم کوئی رقم نہیں لینا چاہتے بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر دُکھی انسانیت کے درد بانٹنے کے لیے ہم یہ خون بطور عطیہ پیش کررہے۔ اِس پر اُنہوں نے اَور بھی خوشی کا اظہار کیا اور ہماری اِس کاوش کو سراہا۔ پروگرام کے آخر پر بلڈ ڈونیشن سنٹرکےعملہ کے ساتھ ایک گروپ فوٹوبنائی گئی۔ نیز جماعت کی طرف سے لٹوین زبان میں تیار شدہ لٹریچر اور جماعت کے نام، ویب سائٹ اور’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘پر مشتمل پنسلیں بطور تحفہ دی گئیں جس کواُنہوں نے بڑی خوشی سے قبول کرلیا۔
خون کا عطیہ دینے والے ممبران کو ریفریشمنٹ بھی پیش کی گئی۔
(رپورٹ: بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)