متفرق

چہرے کی حفاظت

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جِلد پر اس کےاثرات جھریوں کی شکل میں نمایاں ہوتے ہیں۔ یہ قدرتی عمل ہے۔ چہرے پر نظر آنے والی چند لائنز ہماری روزمرہ زندگی کی روٹین کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہیں مثلاً ماتھے کی لائنز فکر اورتناؤ کی صورت میں بنتی ہیں۔ اکثر ہمارے سونے کا انداز بھی ہمارے چہرے پر جھریوں کی وجہ بنتا ہے۔ وجہ پرغور کرکے کم عمر میں پڑنے والی جھریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

ہم چند باتوں کو اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کرکے تناؤ کی حالت میں بھی کسی حد تک کمی لاسکتے ہیں۔ مثلاً ممکن ہوتو سوئمنگ کرنا ، یوگا کرنا ، نیند پوری کرنا ، ڈائری لکھنا، ورزش کرنا اور کھلی فضا میں سیر کرنا۔سورج کی شعاعوں سے بچنا اور چہرے کی صفائی کا خیال رکھنا بھی اس میں شامل ہے۔

جسم میں پانی کی کمی سے جِلد خشک ہونے لگتی ہے۔ یہ بھی جھریوں کا سبب بنتا ہے۔ مناسب مقدار میں پانی پینے سے جھریوں کی روک تھام ممکن ہے۔ تازہ پھل اور سبزیاں وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہیں جو جلد کو نرم اور تروتازہ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

چہرے پر بیرونی اشیاء کا استعمال بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ ذیل میں بہنوں کے لیے چند آسان نسخے دیے جارہے ہیں۔

ناریل،بادام اور زیتون کا تیل جلد کو نرم اور موئسچرائز رکھتا ہےجس کی وجہ سے جھریوں کے بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور جلد نرم رہتی ہے۔ ان میں سے جو تیل بھی آسانی سے میسر ہوچند منٹ تک چہرے پر نرمی سے اس کا مساج مفید ہوتا ہے۔

لیموں اور کھیرے کے رس کا مساج بھی جلد کونرم اور تروتازہ رکھتا ہے اورجھریوں کو دُور کرتا ہے۔

ایک کیلے کا چھوٹا سا ٹکڑا لے کراس کی پیسٹ بنا لیں،اس کی پتلی تہ چہرے پر لگائیں۔ پندرہ سے بیس منٹ کے بعد گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔

(مرسلہ : سیدہ منورہ سلطانہ )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button