ارشادِ نبوی
وعدہ خلافی کرنا منافق کی ایک علامت ہے
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: منافق کی تین علامتیں ہیں۔ جب گفتگو کرتا ہے تو کذب بیانی سے کام لیتا ہے، جب اس کے پاس امانت رکھی جاتی ہے تو خیانت کرتا ہے اور جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے۔
(بخاری کتاب الشہادات باب من امر بانجاز الوعد وفعلہ الحسن)