کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام
درود شریف حصولِ استقامت کا ایک زبردست ذریعہ ہے
حضرت مسیح موعودؑ نے ایک جگہ یہ تلقین فرماتے ہوئے کہ استقامت کس طرح حاصل ہو سکتی ہے؟ فرمایا کہ
’’درود شریف جو حصولِ استقامت کا ایک زبردست ذریعہ ہے بکثرت پڑھو۔ مگر نہ رسم اور عادت کے طور پر بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حُسن اور احسان کو مدِّ نظر رکھ کر اور آپ کے مدارج اور مراتب کی ترقی کے لیے اور آپ کی کامیابیوں کے واسطے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ قبولیتِ دُعا کا شیریں اور لذیذ پھل تُم کو ملے گا‘‘۔
(ملفوظات جلد 3 صفحہ 38۔ ایڈیشن 2003ء)
(مشکل الفاظ کے معنی: استقامت: مضبوطی سےقائم ہونا، مدارج:درجات، شیریں: میٹھا)