متفرق

ربوہ کا موسم (۳ تا ۹؍ نومبر۲۰۲۳ء)

ربوہ کا موسم اس ہفتہ میں جمعرات کی رات تک خشک اورقدرے سرد رہا۔ ۳؍ نومبر جمعۃ المبارک کو دن کے وقت دھوپ کی وجہ سے گرمی تھی ، رات حسب معمول ٹھنڈی رہی۔ اسی طرح دیگر ایام میں موسم ایک طرح کا یعنی گرم سرد رہا۔ خشک ہونے کی وجہ سے مٹی اُڑتی رہی۔اتوار کے دن رات گئے دھند فضا میں بننا شروع ہوئی۔ نماز فجر کے وقت ہر طرف دھند چھا گئی اور دن کے وقت بھی اسی کا راج رہا۔ باقی دنوں میں کبھی زیادہ اور کبھی کم دھندفضا میں چھائی رہی۔اس ہفتہ میں ہوا بہت کم چلی ۔ دن کے وقت گرمی اور رات کو خنکی میں کمی واقع ہوگئی، حبس کی کیفیت ختم ہوگئی ہے۔ منگل کو ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جمعرات کو رات گئے پہلے ہلکی آندھی چلی پھر ڈیڑھ دو گھنٹے کے لیے تیز بارش ہوئی ۔ تاہم بعد میں تیز بارش کم ہوکر ہلکی رفتار سے جاری رہی۔رات اڑھائی بجے بارش ایک بار پھر تیز برسنا شرو ع ہوگئی۔ موسم یک دم ٹھنڈا ہوگیا۔ شہریوں نے پیٹیوں سے نکال کر کھیس کمبلوں سے اور کمبل رضائیوں سے بدل لیے ۔ بارش کے بعد خشک سردی ختم ہوگئی۔ نزلہ زکام اور فلو کی شکایات کم ہوگئیں۔ اسی طرح دھند اور سموگ وغیرہ بھی کم ہو جائے گی۔ جس کی وجہ سے فضا مزید صاف شفاف نظر آئے گی۔ ان شاءاللہ

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button