اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
نمایاں کامیابی
مکرم انور اقبال ثاقب صاحب استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا لکھتے ہیں کہ خاکسار کی بیٹی عزیزہ عالیہ ہدیٰ ثاقب جو کیپ کوسٹ یونیورسٹی (UCC)گھانا میں فزکس کے تیسرے سال کی طالبہ ہے نے اللہ تعالیٰ کےفضل و کرم سے کماسی میں ہونے والی سالانہ نویں آل گھانا یونیورسٹی ڈیبیٹ چیمپئن شپ ۲۰۲۳ء میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔الحمدللہ علی ذالک۔
احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ کے لیے یہ اعزاز بابرکت کرے اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین
٭…٭…٭