سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ ڈنمارک ۲۰۲۳ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ ڈنمارک کو اپنا سالانہ اجتماع مورخہ ۲۴؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو ایوی دیور اسپورٹس ہال میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
افتتاحی اجلاس:اجتماع کا آغاز صبح گیارہ بجے مکرم محمد زکریا خان صاحب امیر و مشنری انچارج جماعت ڈنمارک کی صدارت میں ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم کے بعد مکرم امیر صاحب نے افتتاحی کلمات کہے۔بعد ازاں دعا کے بعد علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ نماز ظہر و عصر کے بعد ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔
اختتامی تقریب: شام ساڑھے پانچ بجے اجتماع کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تلاوت کے بعد صدر صاحب مجلس انصاراللہ نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ مکرم امیر صاحب نے مقابلہ جات میں کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور اختتامی تقریر کے بعد دعا کروائی۔اجتماع میں ۳۵؍ انصار، ۷؍ خدام اور ۴؍ اطفال نے شرکت کی۔
(رپورٹ:اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)