متفرق

وہ اللہ کی خاطر خطرات میں گھس جاتے ہیں اور رُکتے نہیں

امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

ان کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ اللہ کی خاطر خطرات میں گُھس جاتے ہیں اور رُکتے نہیں۔ اس معاملہ میں ان کا کوئی ثانی نہیں اور وہ اس میں بالکل منفرد ہیں اور محجوب لوگوں میں سے کوئی ایک فرد بھی ان سے مشابہت نہیں رکھتا۔ خواہ وہ اس کے حریص ہوں۔ اگر ان کا پس خوردہ نہ ہوتا تو لوگ ہلاک ہو جاتے اور اگر ان کی گرمجوشی نہ ہوتی تو لوگوں کے دلوں سے اللہ کی محبت سرد پڑ جاتی اور وہ خناس کی طرف دوڑ پڑتے اور اللہ بالضرور عارفوں کے سلسلہ نسل کو منقطع کر دیتا اور ایمان کو اس کی بنیاد سے منہدم کر دیتا۔پس یہ اللہ کا اپنی خَلق پر عظیم فضل ہے کہ یہ (مقربین) مبعوث کئے جاتے ہیں۔ اور یقیناً سب لوگ سنگلاخ زمین کی طرح ہیں اور یہ ان کی اصلاح کرتے ہیں اور جس نے انہیں کھودیا وہ یتیم کی طرح ہے اور جس نے فطرت صحیحہ کو کھودیا وہ ایسے بچے کی طرح ہے جس کی ماں نہ ہو۔ اور جس نے ان دونوں کو کھو دیا وہ ایسے شخص کی طرح ہے جس کے ماں باپ (دونوں) مر گئے ہوں اور وہ بدبختوں میںہے۔ پس مبارک ہو اُنہیں جنہیں سب سعادتیں دی جائیں اور وہ (ان کو) جمع کر لیتے ہیں۔

(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۶۷-۶۸)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button