ارشادِ نبوی
نماز باجماعت
حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ کی رضا کے لیے چالیس دن تک تکبیر اولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی تو اس کے لیے دو قسم کی برأت لکھی جائے گی: ایک آگ سے برأت، دوسری نفاق سے برأت۔
(ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الصلوٰة، باب في فضل التکبيرة الاولٰی)