از مرکزحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فلسطین کے مظلوموں کے لیے بہت دعاؤں کی ضرورت ہے
(یکم دسمبر ۲۰۲۳ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ یکم دسمبر۲۰۲۳ء میں فلسطینیوں کے لیے دعاؤں کی تحریک فرمائی۔ حضورِ انور نے فرمایا:فلسطینیوں کے لیے دعائیں کرتے رہیں۔ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد پھر ان پر بلا تفریق بمباری ہو گی اور پھر معصوم شہید ہوں گے۔ کتنا ظلم ہو گا اللہ بہتر جانتا ہے۔ ان کے مستقبل کے بارے میں بڑی طاقتوں کے ارادے بڑے خطرناک ہیں۔ اس لیے ان کے لیے بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔
٭…٭…٭