متفرق
ربوہ کا موسم(۲۴تا۳۰؍ نومبر۲۰۲۳ء)
مورخہ ۲۴؍ نومبر جمعۃ المبارک کے دن مطلع صاف ہونے کی وجہ سے دن کے وقت موسم قدرے گرم اور سرِشام خنکی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سرد ہوگیا۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۲۳؍سینٹی گریڈ اور کم سے کم ۱۴؍سینٹی گریڈ تھا۔ہفتہ کے دن آسمان پر ہلکے بادل تھے۔ ٹمپریچر میں ایک درجہ کمی سے ۱۳؍تک پہنچ گیا۔اتواراور سوموار کے دن بھی تقریباً ایسا ہی موسم رہا۔منگل کو صبح فجر کے وقت ہلکی دھند چھائی رہی ۔ بدھ کو آسمان پر کچھ دھند اور کچھ بادلوں کی وجہ سے مطلع صاف نہیں تھا جس کی وجہ سے دھوپ میں کمی رہی۔ شمالی علاقہ جات یعنی سوات کی وادی کالام میں ساری رات بارش ہوتی رہی جس کا اثر پنجاب کے شہروں خاص طور پر ربوہ میں بھی دیکھنے کو ملا۔ جمعرات کے دن ہلکے بادل چھائے رہے اور انتہائی ٹھنڈی ہوا رواں دواں رہی۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۲۱؍اور کم سے کم ۱۲؍تھا۔ (ابو سدید)