ارشادِ نبوی
نبی کریمﷺ سے محبت مومن ہونے کے لیے ضروری ہے
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص (اس وقت تک) مومن نہیں ہو سکتا جب تک مَیں اس کے لیے اس کے اہل و عیال، اس کے مال اور تمام انسانوں سے بڑھ کر محبوب نہ ہوں۔
(مسلم کتاب الایمان باب وُجُوبِ مَحَبَّةِ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ مِنَ الأَهْلِ وَالْوَلَدِ وَالْوَالِدِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ وَإِطْلاَقِ عَدَمِ الإِيمَانِ عَلَى مَنْ لَمْ يُحِبَّهُ هَذِهِ الْمَحَبَّةَ)