بنگلہ دیش میں مجلس خدام الاحمدیہ کے نئے سال کا دعاؤں اور تہجد سے آغاز
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر سال کی طرح امسال بھی مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش نے اپنے نئے سال (۲۰۲۳ء- ۲۰۲۴ء) کا آغاز دعاؤں اور تہجد سے کیا۔ ملک بھر میں باجماعت اور انفرادی طور پر نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا۔ خدام اور اطفال بڑی خوشی اور جوش کے ساتھ نماز تہجد میں شامل ہوئے۔ نماز کے بعد مٹھائی اور ناشتے کا انتظام تھا۔ اس کے بعد اکثر مجالس نے وقار عمل کیا، شجر کاری کے تحت پودے لگائے، مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور بکرا کا صدقہ کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ میں فلسطین کے مسلمانوں کے لیے ہر نماز میں ایک سجدہ میں دعا کرنے کا جو ارشاد فرمایا تھا وہ خطبہ جمعہ کے معاً بعد بنگالی ترجمہ کے ساتھ ملک بھر میں مختلف جماعتی سوشل میڈیا گروپس کے ذریعہ پہنچایا گیا۔
اللہ تعالیٰ مجلس خدام الاحمدیہ کے نئے سال کو جملہ خدام اور احباب جماعت کے لیے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور ہر قسم کے شر سے جماعت کو محفوظ رکھے۔ آمین