یورپ (رپورٹس)
جامعہ احمدیہ جرمنی میں حمدیہ محفل کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ جرمنی کی مجلس ارشاد کو مورخہ ۲۸؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ’’حمدیہ محفل‘‘ منعقد کرنے کی توفیق ملی ۔
مکرم رحمت اللہ بندیشہ صاحب، استاذ جامعہ احمدیہ جرمنی کی زیر صدارت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں طلبہ نےخدائے تعالیٰ کی حمد کی اہمیت اور برکات کے حوالےسے احادیث، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام، نظم اور نثر دونوں طریق سے پیش کیے۔
دوران پروگرام مہمان خصوصی نے حمد کے مضمون پر قرآن و حدیث،کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور مختلف واقعات کے حوالے سے روشنی ڈالی اور حمد کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا ۔
حمدیہ محفل کے اختتام پر شمشاد احمد قمر صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ جرمنی نے محفل کے انعقاد کا مقصد بیان کیا۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ: حامد اقبال۔ استاد جامعہ احمدیہ جرمنی)