افریقہ (رپورٹس)
آئیوری کوسٹ کے ریجن سینفرا میں منعقدہ عطیہ خون کیمپ
خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ سینفرا ریجن آئیوری کوسٹ کو مورخہ ۱۸؍نومبر بروز ہفتہ سینفرا شہر میں گورنمنٹ سکول جمادجی کے گراؤنڈ میں یہ کیمپ لگانے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام کی اطلاع دو ہفتے قبل دینا شروع کردی گئی تھی اور اس سلسلہ میں یام سوکرو شہر کی ایک ٹیم سے رابطہ کرکے انہیں مقررہ تاریخ پر عطیہ خون کے لیے مدعو کیا گیا ۔ صبح سات بجے خدام نے کیمپ کی تیاری شروع کی۔ کرسیاں اور ٹینٹ لگائے گئے نیز جماعتی بینر بھی آویزاں کیے گئے۔ خون کا عطیہ دینے والوں کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام تھا۔ کُل ۵۱؍ لوگوں نے خون کا عطیہ دیا۔
(رپورٹ: احتشام الحسن۔ مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)