کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام
یسوع مسیح خدا کے نہایت پیارے اور نیک بندوں میں سے ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام نےحضرت مسیح ناصری ؑکو برگزیدہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ
’’یسوع مسیح خدا کے نہایت پیارے اور نیک بندوں میں سے ہے۔ اور ان میں سے ہے جو خدا کے برگزیدہ لوگ ہیں اور ان میں سے ہے جن کو خدا اپنے ہاتھ سے صاف کرتا اور اپنے نور کے سایہ کے نیچے رکھتا ہے لیکن جیسا کہ گمان کیا گیا ہے خدا نہیں ہے۔ ہاں خدا سے واصل ہے اور ان کاملوں میں سے ہے جو تھوڑے ہیں۔‘‘
(تحفۂ قیصریہ، روحانی خزائن جلد12صفحہ272)