جامعہ احمدیہ جرمنی میں نعتیہ محفل کا انعقاد
مجلس ارشاد جامعہ احمدیہ جرمنی کے تحت مورخہ ۱۱؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو’’نعتیہ محفل‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ عبد الباسط طارق صاحب، مربی سلسلہ کی صدارت میں پروگرام کا آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا۔ بعد ازاں طلبہ نےآنحضرتﷺ کی شان،مقام و مرتبہ کی اہمیت اور برکات کے حوالے سے احادیث، ارشادات حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائےکرام، نظم اور نثر دونوں طریق سے پیش کیے۔
پروگرام کے آخر پر صدر مجلس نے واقعات کی روشنی میں حضرت مسیح موعودؑ کی آپؐ سے محبت کا ذکر کیا۔
مکرم شمشاد احمد قمر صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ جرمنی نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بیان کیا کہ آج کی اس محفل میں ہم نے محبت رسولؐ کے بارے میں سنا ہے۔ہمیں بھی چاہیے کہ ہم آپؐ سے صر ف محبت کا دعویٰ ہی نہ کرنے والے ہوں بلکہ عملی رنگ میں اس کا اظہار کرنے والے بھی ہوں۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔
(رپورٹ: حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)