از افاضاتِ خلفائے احمدیت
اپنے مقصدِ پیدائش کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہیے
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۳؍اکتوبر ۲۰۰۳ء میں فرمایا: ’’خدا تعالیٰ کا ہونے کے لئے اور خدا کو اپنا بنانے کے لئے خدا تعالیٰ نے انسان کی پیدائش کا جو مقصد بیان فرمایا ہے اس کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے،اس کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے۔ اور ان ابدال میں شامل ہو جو اس کا حکم سامنے رکھتے ہیں۔‘‘
(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)