ارشادِ نبوی
جنت ماں کے پاؤں کے نیچے ہے
حضرت معاویہ بن جاہمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت جاہمہؓ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ یا رسول اللہ [صلی اللہ علیہ وسلم]! میں چاہتا ہوں کہ جہاد کروں اور آپؐ سے مشورہ کرنے آیا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا کہ کیا تیری ماں زندہ ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں۔ آپؐ نے فرمایا کہ تُو اسی کے ساتھ رہا کر اس لیے کہ جنت اس کے پاوٴں کے نیچے ہے۔
(سنن نسائی، کتاب الجھاد، باب رخصة فی التخلف لمن لہ والدة حدیث نمبر ۳۱۰۴)