متفرق

نئى نسل کو بچپن سے ہى نماز کے آداب سکھانا

حضرت ابن عباس ؓ سے روا یت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنى خالہ کے گھر رات گزارى۔ رات کو آنحضرت ﷺ نماز کے لئے کھڑے ہوئے۔ میں بھى حضور کے ساتھ حضور کى بائیں جانب کھڑا ہوا۔ حضور نے مجھے سر سے پکڑا اور مجھے اپنى دائیں طرف کھڑا کر دیا ۔ (بخارى،کتاب الاذان، بَابُ إِذَا لَمْ يَنْوِ الإِمَامُ أَنْ يَؤُمَّ ثُمَّ جَاءَ قَوْمٌ فَأَمَّهُمْ) ابو ىعفور روایت کرتے ہیں کہ میں نے مصعب بن سعدؓ  کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے اپنے باپ کے پہلو میں نماز پڑھى تو رکوع کے لئے جاتے ہوئے میں نے اپنے دونوں ہاتھوں کو ملا کر اپنى رانوں کے درمیان رکھ لیا اس پر میرے والد نے ایسا کرنے سے منع کیا اور انہوں نے بتایا کہ ہم ایسا کرتے تھے تو ہمىں ایسا کرنے سے منع کر دیا گیا تھا اور ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھیں ۔

(صحيح البخاري، أَبْوَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ، بَابُ وَضْعِ الأَكُفِّ عَلَى الرُّكَبِ فِي الرُّكُوعِ ۷۹۰)

(مرسلہ:قدسیہ محمود سردار۔ کینیڈا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button