اعلاناتِ نکاح
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۲۰؍جنوری ۲۰۲۴ء بعد نمازِ ظہر و عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا:
٭…عزیزہ مہوش محمود (واقفۂ نو) بنت مکرم محمود احمد طلحہ صاحب (استاد جامعہ احمدیہ یوکے) ہمراہ مکرم احسان احمد خالد صاحب ابن مکرم مبشر احمد خالد صاحب (آسٹریلیا)
٭…عزیزہ مناہل محمود (واقفۂ نو) بنت مکرم ملک طارق محمود صاحب (مربی سلسلہ امریکہ) ہمراہ مکرم تکریم ناصر شاہ صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم خرم شاہ صاحب (امریکہ)
٭…عزیزہ رضوانہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم محمد افتخار احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم احتشام قادر صاحب ابن مکرم طاہر انصار احمد صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ فائزہ چکوڈی (واقفۂ نو۔ یوکے) بنت مکرم نذیر احمد عبداللطیف چکوڈی صاحب (کرناٹک۔ انڈیا) ہمراہ مکرم ڈاکٹر سید بشیرالدین حکیم صاحب (یوکے) ابن مکرم قریشی عبدالحکیم صاحب (بنگلور۔ انڈیا)
اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین