اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلان ولادت
٭… نوید احمد لیمن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ نوید الرحمان صاحب مبلغ سلسلہ جماعت احمدیہ ’چٹاگانگ‘ بنگلہ دیش کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ۲۴؍دسمبر ۲۰۲۳ء کو ایک بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔ الحمد للہ۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےاز راہ شفقت بچی کا نام ناعمہ نوید عطا فرمایا ہے۔ عزیزہ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ موصوف مربی صاحب کی بڑی بیٹی طاہرہ رحمان بھی وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ نومولود مولانا محمد امدادالرحمان صدیقی صاحب آف چٹاگانگ جماعت کی پوتی اور طاہر احمد پرودھان صاحب آف نارائن گنج جماعت کی نواسی ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ بچی کو نیک، صالحہ اور قرۃ العین بنائے اور صحت و تندرستی والی دراز عمر عطا فرمائے۔ آمین
تقریب رخصتی
٭…محمود احمد خالد مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ خداتعالیٰ کے فضل و احسان کے ساتھ مورخہ ۱۱؍ جنوری ۲۰۲۴ء کو خاکسار کی بیٹی عزیزہ اصباح محمود کی تقریب رخصتی ہمراہ عزیزم معاذ احمد طور ابن مکرم جاوید احمد طور کے ساتھ بنکاک، تھائی لینڈ میں عمل میں آئی۔اگلے روز محترم جاوید احمد طور نے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا۔ عزیزہ کا نکاح مورخہ ۲۰؍اگست ۲۰۲۰ء کوربوہ میں ہوا تھا۔ جاوید احمد طور صاحب بنکاک، تھائی لینڈ میں مجلس چاران(Charan) کے صدر کی حیثیت سے خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ طرفین کے لیے بابرکت فرمائے اور بچوں کو دین و دنیا کی حسنات سے نوازے۔ آمین