جماعت وٹلش، جرمنی میں نئے سال کی آمد پرایک تبلیغی نشست
نئے سال کے ابتدا میں جماعت Wittlich، جرمنی ایک تبلیغی نشست منعقد کرتی ہے۔ امسال یہ پُروقارتقریب مورخہ ۱۰؍ جنوری کو مسجد حمد میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔الحمدللہ۔ اس میں شہرکی انتظامیہ کے افسران، پولیس کے منتظمین اعلیٰ، مذہبی شخصیات، سیاستدان اور علم کے شعبہ سے منسلک احباب و خواتین شامل ہوئے۔ مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب نیشنل امیر جرمنی کے ساتھ ساتھ شہر کے میئر جناب Joachim Rodenkirschصاحب اور قومی اسمبلی کے ممبر جناب Patrik Schniederصاحب نے بھی شمولیت کی۔ تلاوت قرآن کریم و جرمن ترجمہ کے بعد جرمنی جماعت کی صد سالہ کوششوں اور کارگزاری پر محیط ایک ویڈیو جرمن زبان میں دکھائی گئی۔ مہمانان کرام نے جماعت کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جماعت کی خدمات کو سراہا۔مکرم امیر صاحب نے غزہ و فلسطین کے علاقے میں ہونے والے ظلم و بربریت کا اظہار بڑے جذباتی اور مؤثر انداز میں کیا۔
پروگرام کے آخر پر تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں ۴۶؍ مہمانان کرام شامل ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ وٹلش، جرمنی)