مجلس انصار اللہ فن لینڈ کی نیشنل عاملہ کے ریفریشر کورس کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال مورخہ ۳۱؍جنوری ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ مجلس انصاراللہ فن لینڈ کی نیشنل مجلس عاملہ کا ریفریشر کورس ہیلسنکی نماز سینٹر میں منعقد ہوا جس میں عبدالخالق تعلقدار صاحب اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری (انصار سیکشن)نے بھی آن لائن شرکت کی۔
کارروائی نیشنل ریفریشر کورس
ریفریشر کورس کا آغاز نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد شام پانچ بجے مہمان خصوصی کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ بعد ازاں تمام قائدین نے اپنا مختصر تعارف پیش کیا۔ بعد تمام قائدین کو باری باری مہمان خصوصی سے اپنی اپنی قیادت کے بارے میں راہنمائی لینے نیز مختلف سوالات کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران حسب موقع صدر صاحب مجلس وضاحت طلب امور پر روشنی ڈالتے رہے۔
ممبران نے مہمان خصوصی سے خلفائے کرام کے ساتھ تعلق کے واقعات بھی سنے ۔آپ نے بہت دلگداز اور محبت بھرے انداز میں سنائے۔ یہ واقعات تمام شاملین کے ازدیاد ایمان کا باعث بنے۔
صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے اختتامی کلمات میں مہمان خصوصی کاشکریہ ادا کیا ۔ دعا کے ساتھ یہ ریفریشر کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔ بعد ازاں صدر صاحب مجلس انصاراللہ فن لینڈ کی زیر صدارت ماہانہ عاملہ میٹنگ ہوئی۔