بیت الاحسان ریجن، برطانیہ میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے برطانیہ کے بیت الاحسان ریجن کو مورخہ ۱۱؍فروری ۲۰۲۴ء بروز اتوار مکرم عطاء المجیب راشد صاحب نائب امیر یوکے و امام مسجد فضل لندن کی صدارت میں جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں ۲۰۰؍سے زائد احباب جماعت نے شرکت کی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک
تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے جلسہ کا آغاز ہوا جس کے بعد ایک طفل، ایک خادم اور عمران اکرم صاحب (مربی سلسلہ) نے اپنی اپنی تقاریر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض پہلو پیش کیے۔ مکرم امام صاحب نے اپنی تقریر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے چند ایمان افروز پہلو پیش کرتے ہوئے حاضرین جلسہ کو ان پر عمل کرنے کی نصیحت کی۔ نصیر دین صاحب نائب امیر جماعت یوکے نے اختتامی تقریر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ترویجِ اسلام کے بعض واقعات پیش کیے اور احباب جماعت کو اپنی تبلیغی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ دعا سے یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں ریفریشمنٹس پیش کی گئیں۔
(رپورٹ : عطاء العلیم۔ ریجنل امیر بیت الاحسان)