اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواستِ دعا
٭…طاہر احمد صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فِن لینڈ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی سب سے چھوٹی بیٹی ’’ماہ نم احمد‘‘ عمر چھ سال کی چند دن قبل اپینڈکس پھٹ جانے اور انفیکشن پھیل جانے کے سبب اوپن سرجری ہوئی ہے۔ بیٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے اور ابھی ڈاکٹرز کے زیرنگرانی ہے۔ محض اللہ کے فضل، حضور انور کی دعاؤں اور رشتہ داروں اور احباب کی دعاؤں کی بدولت اب انفیکشن میں کمی آئی ہے لیکن تکلیف بھی بھی کافی ہے۔ ایپی ڈیورل (epidural) کی مقدار بھی ذیادہ ہے۔ درخواستِ دعا ہے کہ اللہ اسے معجزانہ شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور لمبی صحت والی نیک اور خوشیوں والی زندگی سے نوازے نیز ہر قسم کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
سانحہ ارتحال
٭…شہنیلہ منیر صاحبہ تحریر کرتی ہیں کہ ان کی والدہ مکرمہ عذرا پروین صاحبہ زوجہ چودھری منیر احمد صاحب صابق صدر جماعتHusum،جرمنی مورخہ ۳۰؍جنوری ۲۰۲۴ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحومہ حضرت کرم داد صاحبؓ مرحوم صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی تھیں۔ مرحومہ موصیہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت دین دار، پنجوقتہ نمازی، خلافت سے محبت رکھنے والی، سادہ طبیعت، مہمان نواز اور اپنی جماعت میں نمایاں مالی قربانی کرنے والی تھیں۔ نیز اولاد کو بھی ہمیشہ جماعت اور خلیفہ وقت کے ساتھ جڑا رہنے کی تلقین کیا کرتی تھیں۔مرحومہ کی تدفین آپ کی وصیت کے مطابق ربوہ پاکستان میں کی گئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین