حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
خطبہ کے دوران اشارہ سے دوسرے شخص کو خاموش کروانا چاہئے
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۲۱؍نومبر ۲۰۰۳ء میں فرمایا:
’’بعض دفعہ آٹھ دس سال کی عمر کے بچے بھی آپس میں خطبے کے دوران بول رہے ہوتے ہیں، باتیں کر رہے ہوتے ہیں،ایک دوسرے کو چھیڑ رہے ہوتےہیں،شرارتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ تو اس طرف مستقل توجہ دلاتے رہنا چاہئے۔ اور اگر کبھی ساتھ بیٹھے ہوئے بچے کو یا کسی دوسرے شخص کو خاموش کروانا پڑے تو اشارہ سے سمجھانا چاہئے۔ منہ سے کبھی نہیں بولنا چاہئے۔‘‘
(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)