پاکستان میں ایک اور احمدی کو شہید کر دیا گیا۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ
اطلاعات کے مطابق جماعت احمدیہ چک نمبر ۸۴ فتح، حاصل پور، ضلع بہاولپور کے صدر مکرم طاہر اقبال چیمہ صاحب مخالفین احمدیت کی فائرنگ کی وجہ سے موقعے پر شہید ہو گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ آپ معمول کے مطابق صبح کی سیر کر رہے تھے۔
شہید مرحوم کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ یہ واقعہ پاکستان میں چلنے والی احمدیہ مخالفت کی حالیہ لہر کا شاخسانہ ہے جس میں معصوم احمدی مسلمانوں کو کھلے عام واجب القتل قرار دے دیا جاتا ہے۔
جماعت احمدیہ انتظامیہ اور مقتدر حلقوں کو توجہ دلاتی ہے کہ شدت پسندی کی اس لہر کا سدباب ہونا چاہیے مبادا معاملات پیچیدہ صورت حال اختیار کر جائیں اور معصوم احمدیوں کے جان و مال کا مزید نقصان ہو۔ جماعت احمدیہ اس سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون و آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے مؤثر کارروائی کا بھی مطالبہ کرتی ہے تاکہ شرپسند افراد معصوم احمدیوں کے خلاف مزید جارحانہ کارروائیاں نہ کر سکیں۔