جماعت احمدیہ کبابیر میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کبابیر کو مورخہ ۲۳؍فروری۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ویسٹ بانک کی جماعت میں جنگی صورت حال کی وجہ سے جلسہ منعقد نہیں ہوا۔ مگر بہت سے احباب نے کبابیر کا جلسہ آن لائن سنا۔
لجنہ اماء اللہ کے تحت مورخہ ۲۰؍فروری کو علیحدہ جلسہ منعقد کیا گیا جس میں کثرت سے خواتین شامل ہوئیں۔ یوم مصلح موعود کی مناسبت سے اطفال اور ناصرات کے علمی مقابلہ جات ہوئے جن میں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو جلسہ یوم مصلح موعود کے موقع پر انعامات تقسیم کیے گئے۔
ٹھیک ایک سو سال قبل۱۹۲۴ء میں سفر یورپ کے راستے میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا بلاد عربیہ کا پہلا سفر ہوا۔ یہ سفر سیدنا حضرت اقدس محمد مصطفیٰﷺ کی پیشگوئی کے مطابق مسیح موعودؑ کا دمشق میں ورود کی صداقت اور ظاہری شکل کی تکمیل ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ نے اسی سفر کے دوران شہر حیفا میں بھی دو راتیں (دمشق جاتے وقت اور واپسی پر) قیام فرمایا۔ ان راتوں کی دعائیں تھیں کہ اللہ تعالیٰ نے چند برسوں کے اندر اندر ۱۹۲۸ء میں حیفا اور کبابیر میں جماعت قائم فرمائی۔ چنانچہ اس سفر کی اہمیت و برکت کے پیش نظر اس جلسہ میں حضورؓ کے اس سفر کے موضوع پر زیادہ تر تقاریر ہوئیں۔ جلسہ پر کُل حاضری ۲۰۰؍کے قریب رہی۔
(رپورٹ: شمس الدین مالاباری۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)