پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جماعت احمدیہ کے خلاف فیصل آباد میں نفرت انگیز بینرز لگانے کا مذموم واقعہ
پاکستان میں جماعت احمدیہ کے خلاف نفرت انگیز اور تشدد پر اکسانے کا ایک اور دن
مورخہ۱۴؍مارچ ۲۰۲۴ء کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے سامنے جماعت احمدیہ کے خلاف نفرت اور تشدد کو ہوا دینے والے متعدد بینرز آویزاں کیے گئے۔پی ایم اے کی کارروائی کسی زیر سماعت عدالتی معاملے پر اثر انداز ہونے کی مذموم اور کھلی کوشش لگتی ہے۔ مزید برآں یہ کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے خلاف تشدد پر اکسانا انتہائی قابل مذمت اور توہین عدالت ہے۔ اس قسم کا رویہ طب اور میڈیکل کے معزز پیشے کو زیب نہیں دیتا، یہ ضرور مذہبی تشدد پسند عناصر کے اکسانے کا نتیجہ ہے۔ ہم حکومتی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان نفرت آمیز بینرز کو اس جگہ اور سائٹ سے ہٹا دیا جائے اور مزید یہ کہ ہم امید کرتے ہیں کہ معاشرتی نفرت انگیزی کے ذمہ داران کا حکام احتساب کریں گے اور ان کے خلاف اپنے قوانین کے مطابق کارروائی کریں گے۔
(رپورٹ: نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)