سپورٹس بلیٹن
فٹ بال:UEFAچیمپئنز لیگ کے راؤنڈآف ۱۶کے دوسرے legکے آخری چارمیچز میں انگلش کلب آرسنل نے پورٹو کو ۱۔صفر،بارسلونا نے نیپولی کو۳۔۱،ڈورٹمنڈ نے PSVکو۲۔صفراورایٹلیٹکو میڈرڈ نے انٹرمیلان کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دے دی۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں آرسنل کا مقابلہ بائرن میونخ،ریال میڈرڈ کا مانچسٹر سٹی،PSGکابارسلونا جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ کا مقابلہ ڈورٹمنڈ سے ہوگا۔کوارٹرفائنلز میں پہلے leg کے مقابلے ۱۰؍اپریل جبکہ دوسرے legکے میچز۱۷؍اپریل کو ہوں گے۔
انگلش پریمیئر لیگ میں گذشتہ ہفتہ ہونے والے مقابلوں میں مانچسٹریونائیٹڈنے ایورٹن کو۲۔صفر،ٹوٹنہیم نے آسٹن ولا کو ۴۔صفر،اور آرسنل نے برینٹفورڈ کو۲۔۱سے شکست دے دی۔مانچسٹر سٹی اور لیورپول کا میچ ۱۔۱گول سے برابرہوا اور برائٹن نے ناٹنگھم فارسٹ کو۱۔صفرکو ہرایا۔برنلی نے برینٹفورڈ کے خلاف ۲۔۱ جبکہ فلہم نے ٹوٹنہیم کے خلاف ۳۔صفر سے کامیابی حاصل کی ،ویسٹ ہیم اور آسٹن ولا کا میچ ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔رواں سیزن میں ۲۸میچز کے بعد۶۴،۶۴پوائنٹس کے ساتھ آرسنل اور لیورپول کی ٹیمیں سرفہرست ہیں جبکہ مانچسٹرسٹی ۶۳پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
کرکٹ:سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کی سیریز میزبان بنگلہ دیش نے ۲۔۱ سے جیت لی۔پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شانتو کے ناقابلِ شکست ۱۲۲؍رنز نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا۔دوسرے میچ میں سری لنکا نے ۲۸۷؍رنز کا ہدف ۷؍وکٹوں کے نقصان پرپورا کیا،پاتھم نسانکا ۱۱۴رنز بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔فیصلہ کن مقابلہ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۲۳۵رنز بنائے جس میںJanith Liyanageکے ناٹ آؤٹ ۱۰۱رنز شامل تھے۔بنگلہ دیش نےمطلوبہ ہدف ۴۱وَیں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ تنزیدحسن نے ۸۴ جبکہ رشاد حسین نے ۱۸؍گیندوں پر۴۸؍رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ قبل ازیں ٹی ٹوینٹی سیریز میں سری لنکن ٹیم نے ۲۔۱سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن ۹ کا فائنل ۱۸؍ مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعداسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح حاصل کی۔ملتان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍اوورز میں ۹؍وکٹوں کے نقصان پر۱۵۹؍رنز بنائے۔ عثمان خان نے ۵۷؍اور افتخاراحمد۳۲؍رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔اسلام آباد کی طرف سے عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے۲۳رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسلام آبادیونائیٹڈ نے ہدف میچ کی آخری گیند پر۸وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔مارٹن گپٹل نے ۵۰،اعظم خان نے ۳۰، اورنسیم شاہ نے ۹گیندوں پر ۱۷قیمتی رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان سپرلیگ میں اسلام آباد ٹیم کا یہ تیسرا ٹائیٹل ہے۔ قبل ازیں پلے آف مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کو شکست دے کر ۲۰۱۸ء کے بعد پہلی بار پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنائی۔جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ملتان سلطانز ٹیم نے کوالیفائر میچ میں پشاورزلمی کو ہرایا تھا۔
ٹینس:۳تا۱۷؍مارچ ۲۰۲۴ء کیلیفورنیا میں منعقدہ انڈین ویلز اوپن(Indian Wells Open) کےمینز سنگلز ایونٹ فائنل میں عالمی نمبر ۲؍سپین کے Carlos Alcarazنے روس سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبرچارDaniil Medvedevکو ۷۔۶ اور ۶۔۱ کے اسکور سے ہراکر اس ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔خواتین کے سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر ایک پولینڈ کی Iga Świątek نے یونانی کھلاڑی Maria Sakkariکو۶۔۴اور۶۔صفر کے اسکور سے شکست دے کر انڈین ویلز اوپن کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیت لیا۔
(رپورٹ: ن م طاہر)