جماعت احمدیہ کوسوو میں جلسہ یوم مصلح موعود اور کوسوو کے یوم آزادی کے دن کے حوالہ سے اجتماعی پروگرام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳؍مارچ۲۰۲۴ء کوسوو کے دارالحکومت Prishtinaمیں جلسہ یوم مصلح موعود اور کوسوو کے یوم آزادی کے حوالے سے جماعت کے مشن ہاؤس میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس میں کُل ۴۹؍افراد نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی Mr. Edward Andersonتھے جو کہ Organization of Security and Cooperation for Europe کے ڈائریکٹر برائے سیکیورٹی اینڈ پبلک سیفٹی ہیں۔
پروگرام کا آغاز شام سوا چھ بجے Rexhep Hasaniصاحب کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر Rexhep Hasaniصاحب نے ’’ملک سے محبت اور خدا پر ایمان‘‘ اور دوسری تقریرخاکسار (مربی سلسلہ) نے ’’قوم کی ترقی کے لیے قربانی دینا بطور ایک کنجی کے ہے‘‘ کے موضوع پر کی۔ اس تقریرکا مضمون قیام پاکستان کے وقت حضرت مصلح موعودؓ کی وہ معرکہ آرا تقریر تھی جس میں آپؓ نے حکومتِ پاکستان اور عوام کو گہرائی سے سمجھایا اور راہنمائی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نئے بننے والے پاکستان کو کس طرح ترقی اور استحکام کی طرف لے کر جایا جا سکتا ہے۔
پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا جس کے بعدنماز مغرب و عشاء ادا کی گئیں اور تمام شاملین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعداحباب کے سوالات کے جواب دیے گئے۔
(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ مربی سلسلہ کوسوو)