بچوں کا الفضل
ہنسنا منع ہے!
٭…ایک بے وقوف بینک میں سو رہا تھا۔
سیکیورٹی گارڈ نے اسے جگایا اور پوچھا: بھائی یہاں کیوں سو رہے ہو۔
بے وقوف: یہ لکھا تو ہے کہ ’’یہاں سونے پر قرض دیا جاتا ہے‘‘۔
(مسرور احمد دمیر)
٭… سلیم: کلیم تم نے جو گلاب کی قلم لگائی ہے اس کی جڑ ابھی تک نہیں نکلی!
کلیم: تمہیں کیسے معلوم ہوا۔
سلیم: میں اسے روز نکال کر چیک کرتا ہوں بھائی!
(فارس محمود حمزہ۔ سیرالیون)
٭… ٹیچر: سچ اور وہم میں فرق بتاؤ؟
شاگرد: سر آپ ہمیں پڑھا رہے ہیں یہ سچ ہےاور ہم پڑھ رہے ہیں یہ آپ کا وہم ہے۔
(زریان احمد)
٭… ایک اعرابی کا اونٹ گم ہو گیا۔ اس نے پریشانی میں قسم کھا لی کہ اگر اونٹ مل گیا تو اسے ایک درہم میں بیچ ڈالے گا۔کچھ دیر بعد اونٹ مل گیا۔
اب بیچنے کی فکر ہوئی تو اس کے گلے میں ایک بلی باندھی اور اعلان کر دیا: سو درہم کی بلی اور ایک درہم کا اونٹ اور یہ دونوں چیزیں اکٹھی فروخت ہوں گی!