حضرت مصلح موعود ؓ
دعا کرتے وقت ہمیشہ یہ خیال رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے عرض کرے کہ اگر یہ چیز اچھی ہو تو مجھے ملے ورنہ نہیں
حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا: ایسے امر کے متعلق دعا نہ کر جس کا تجھے علم نہ ہو اور یہ بھی ایک اہم بات ہے جس کے نہ جاننے کی وجہ سے لوگ نقصان اٹھاتے ہیں۔ انسان عالم الغیب نہیں اسے معلوم نہیں ہو سکتا کہ جس چیز کو وہ مانگتا ہے وہ اس کے لئے کیسی ہوگی۔ مبارک یا منحوس۔ پس دعا کرتے وقت ہمیشہ یہ خیال رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے عرض کرے کہ اگر یہ چیز اچھی ہو تو مجھے ملے ورنہ نہیں۔(تفسیر کبیر جلد ۴صفحہ ۲۷۰)
(مرسلہ:عثمان مسعود جاوید۔ سویڈن)