کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

یاد رہے کہ خدا نے مجھے عام طور پر زلزلوں کی خبر دی ہے

https://youtu.be/gK5rvThmeRk

(چمک دکھلاؤں گا اپنے نشان کی پنج بار) اس وحی الٰہی کا یہ مطلب ہے کہ خداتعالیٰ فرماتا ہے کہ محض اس عاجز کی سچائی پر گواہی دینے کے لئے اور محض اس غرض سے کہ تالوگ سمجھ لیں کہ میں اسکی طرف سے ہوں، پانچ دہشت ناک زلزلے ایک دوسرے کے بعد کچھ کچھ فاصلے سے اۤئیں گے تا وہ میری سچائی کی گواہی دیں اور ہر ایک میں ان سےایسی چمک ہوگی کہ اس کے دیکھنے سے خدا یاد اۤجائے گا۔

(تجلیات الٰہیہ، روحانی خزائن جلد۲۰صفحہ ۳۹۵)

اے سننے والو! تم یاد رکھو کہ اگر یہ پیشگوئیاں صرف معمولی طور پر ظہور میں اۤئیں تو سمجھ لو کہ میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں۔ لیکن اگر ان پیشگوئیوں نے اپنے پورے ہونے کے وقت دنیا میں ایک تہلکہ برپا کر دیا اور شدت گھبراہٹ سے دیوانہ سا بنا دیا اور اکثر مقامات سے عمارتوں اور جانوں کو نقصان پہنچایا تو تم اس خدا سے ڈرو جس نےمیرے لئے یہ سب کچھ کر دکھایا۔

(تجلیات الٰہیہ، روحانی خزائن جلد۲۰ صفحہ ۳۹۶)

یاد رہے کہ خدا نے مجھے عام طور پر زلزلوں کی خبر دی ہے پس یقیناً سمجھو کہ جیسا کہ پیشگوئی کے مطابق امریکہ میں زلزلے آئے ایسا ہی یورپ میں بھی آئے اور نیز ایشیا کے مختلف مقامات میں آئیں گے اور بعض اُن میں قیامت کا نمونہ ہوں گے اور اس قدر موت ہو گی کہ خون کی نہریں چلیں گی۔ اس موت سے پرند چرند بھی باہر نہیں ہوں گے اور زمین پر اس قدر سخت تباہی آئے گی کہ اس روز سے کہ انسان پیدا ہوا ایسی تباہی کبھی نہیں آئی ہو گی اور اکثر مقامات زیر و زبر ہو جائیں گے کہ گویا اُن میں کبھی آبادی نہ تھی اور اس کے ساتھ اور بھی آفات زمین اور آسمان میں ہولناک صورت میں پیدا ہوں گی …کیا تم خیال کرتے ہو کہ تم اِن زلزلوں سے امن میں رہو گے یا تم اپنی تدبیروں سے اپنے تئیں بچا سکتے ہو؟ ہرگز نہیں۔ انسانی کاموں کا اُس دن خاتمہ ہو گا یہ مت خیال کرو کہ امریکہ وغیرہ میں سخت زلزلے آئے اور تمہارا ملک اُن سے محفوظ ہے میں تو دیکھتا ہوں کہ شاید اُن سے زیادہ مصیبت کا منہ دیکھو گے۔ اے یورپ تو بھی امن میں نہیں اور اے ایشیا تو بھی محفوظ نہیں۔ اور اے جزائر کے رہنے والو! کوئی مصنوعی خدا تمہاری مدد نہیں کرے گا۔ میں شہروں کو گرتے دیکھتا ہوں اور آبادیوں کو ویران پاتا ہوں۔

(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ۲۶۸-۲۶۹)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button