دعائے مستجاب
بد اعمال قوم کے بد اثرات سے بچنے کی دعا
حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کو نصیحت کے جواب میں جب قوم نے یہ دھمکی دی کہ اے لوط! اگر تُو باز نہ آیا تو تجھے ملک بدر کردیا جائے گا۔ تو انہوں نے یہ دعا کی جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے یہ دعا قبول کی اور لوطؑ اور اس کے اہل کو (سوائے اس کی بیوی کے) نجات دی۔ اور ان کی قوم کو ہلاک کر کے رکھ دیا۔
رَبِّ نَجِّنِیۡ وَاَہۡلِیۡ مِمَّا یَعۡمَلُوۡنَ (الشعراء:۱۷۰)
ترجمہ: اے میرے ربّ! مجھے اور میرے اہل کو اُس سے نجات بخش جو وہ کرتے ہیں۔