یورپ (رپورٹس)

مالٹا میں بین المذاہب افطار کا انعقاد

(لئیق احمد عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل مالٹا)

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے جماعت احمدیہ مالٹا کو مورخہ ۱۶؍مارچ۲۰۲۴ء بروزہفتہ مقامی کونسل اور دو دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کرمالٹا میں کامیاب ’بین المذاہب افطار‘ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک

اسلام، عیسائیت اور ہندومت مذاہب سمیت آٹھ مذہبی تنظیموں نے نمائندگی کی اور تمام مذہبی تنظیموں نے دعائیہ کلمات سے آگاہ کیا۔ اس پروگرام میں شہر کی میئر، مراکش کمیونٹی کی صدر، چرچ کے پادری، مالٹا کی سابقہ صدر Marie-Louise Coleiro Preca صاحبہ اور خاکسار (مبلغ سلسلہ و صدر جماعت احمدیہ مالٹا)نے اپنی تقاریر کیں۔

مختلف مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ۳۰۰؍کے قریب افراد نے اس بین المذاہب افطار پروگرام میں شرکت کی جن میں مسلمان بھی بڑی تعداد میں شامل تھے۔

اللہ تعالیٰ ہماری اس حقیر کوشش کو قبول فرمائے اور اس کے مثبت ثمرات حسنہ عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button