حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
رمضان میں جس طرح دعاؤں کی توفیق ملی اس معیارکو قائم رکھیں
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۱۲؍دسمبر۲۰۰۳ء میں فرمایا: ’’رمضان میں جس طرح دعاؤں کی توفیق ملی اس معیارکو قائم رکھیں گے تو کوئی چیز سامنے نہیں ٹھہر سکے گی…مسجدوں کی آبادی کا یہ انتظام اگر جاری رہے گا، اس میں سستی نہیں آئے گی… جہاں جہاں احمدی آبادیاں ہیں، اپنی مساجد کو آباد رکھنے کی کوشش کریں گی اور ہماری مسجدیں تنگ پڑنی شروع ہوجائیں گی۔ اتنی حاضری ہوگی کہ ہربچہ، ہر بوڑھا، ہر جوان نمازوں کے دوران مسجد کی طرف جائے گا۔ تو یہ کیفیت جب ہوگی تو پھر اللہ تعالیٰ بھی ہماری دعاؤں کو بہت سنے گا۔ اسی طرح گھروں میں بھی خواتین نمازوں اور عبادات کا خاص اہتمام کریں اور پھر دیکھیں کہ انشاء اللّٰہ تعالیٰ!اللہ تعالیٰ کس طرح مدد کو آتاہے۔‘‘
(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)