جما عت احمد یہ مہدی آباد، جرمنی میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد
جما عت احمد یہ مہدی آباد شمالی جرمنی کے صوبہ شلیسوگ کی ایک پرانی جماعت ہے جہاں بیت البصیر کے نام سے ایک مسجد تعمیر کی گئی ہے جس کا افتتاح سیدنا حضرت امیرا لمومنین خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۲۰۱۹ء میں فرمایا تھا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسہ یوم مصلح مو عود کا انعقاد مورخہ ۱۸؍ فروری ۲۰۲۴ء کو عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب امیر جما عت احمدیہ جر منی کی زیر صدارت ہوا۔ تلاوت قرآن کر یم و ترجمہ اور نظم کے بعد پیشگو ئی مصلح موعود کے الفا ظ کی ویڈیو جوکہ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کی مبارک آواز میں ریکارڈ شدہ ہے سنا ئی گئی۔ حبیب اللہ طارق صاحب نےحضرت مصلح موعودؓ کی ایک درد بھری دعا پڑھ کر سنا ئی۔ بعدازاں عبدالاعلیٰ صاحب، حنان جبار صاحب اور فا تح با سل احمد صاحب نے حضرت مصلح مو عودؓ کے چند اقتباسات پیش کیے۔
مکر م امیر صاحب نےحضرت مصلح مو عود ؓکی سیرت کے مختلف پہلوؤں، آپؓ کی قومی و ملی خدمات اور جماعت کے انتظامی ڈھا نچے کو مضبوط کرنے کے اقدامات کا ذکر کیا۔ پھر ناصرات کی طرف سے ایک نظم پیش کی گئی۔ مصباح الدین صاحب کی تقریر کے بعد مشہود احمد ظفر صاحب مر بی سلسلہ نے پیشگو ئی مصلح مو عود کا پس منظر بتایا اور حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحبؓ کے بطورمصداق پیشگوئی کے پورا ہونے پر تقریر کی۔
اجلاس کے اختتام پر سلیم احمد طور صاحب صدر جما عت احمد یہ مہدی آباد نے حا ضر ین جلسہ، انتظا میہ اور شعبہ ضیا فت کا شکر یہ ادا کیا۔ دعا سے اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ اجلاس میں مقا می جما عت کے علا وہ جما عت با د زِیگے برگ سے احباب نے بھی شرکت کی ۔کُل حا ضری ۲۱۰؍رہی۔ نماز ظہر و عصر کے بعد تما م حا ضر ین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
(رپورٹ: عبدالرؤوف۔ جنرل سیکرٹری جما عت مہدی آباد۔ جرمنی)