سالانہ اجتماع 2019ء مجلس خدام الاحمدیہ گھانا
اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔پہلا اجتماع شمالی سیکٹر کی مجالس کا تھا جو مورخہ 12تا 14ستمبر 2019ء بروز جمعرات ،جمعۃ المبارک اور ہفتہ احمدیہ مسجد آسافو کماسی میںہوا جبکہ دوسرا اجتماع جنوبی سیکٹر کی مجالس کے لیے تھا جو مورخہ 19تا21ستمبر 2019ء بروز جمعرات،جمعۃ المبارک اور ہفتہ‘باغِ احمد’ pomadze میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ گھانا 2019ء کا مرکزی نطقہ
’الیس اللہ بکاف عبدہ‘
تھا۔ یعنی کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ۔
مکرم ناصر احمد بونسو صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ گھانا نے دونوں سیکٹرز میں افتتاحی تقریر میں خدام کو مجلس کے کاموں میں شرکت، مالی، جسمانی اور وقت کی قربانی نیز نماز با جماعت کی نصیحت کی۔ شمالی سیکٹر کے مہمانِ خصوصی مکرم الحاج وہاب عیسیٰ صاحب نائب امیر دوم گھانا، نمائند ہ مکرم امیر صاحب گھانا تھے جبکہ جنوبی سیکٹر کے مہمانِ خصوصی مکرم الحاج احمد اینڈرسن صاحب نائب امیر سوم گھانا تھے جنہوں نے مکرم امیر صاحب گھانا کی نمائندگی کی۔ ہر دو مہمانانِ خصوصی نے اجتماع کے مرکزی نقطہ کے حوالے سے نصائح کیں۔
اجتماعات میں علمی و ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ تہجد و نمازِ فجر کے بعد دروس کا انعقاد کیا گیا۔ جماعتی لٹریچر کی تقسیم ہوئی۔ شہروں اور بازاروںمیں وقارِ عمل کیا گیا۔
نیشنل بلڈ بنک اور پانچ دیگر تحصیلوں اور ہسپتالوں کے لیے 472 خدام نے خون کا عطیہ دیا۔
ہر دو اجتماعات میں نو مبائعین کے لیے سیمینار منعقد ہوئے۔ جن میں نومبائعین نے اپنے احمدی ہونے کے واقعات بیان کیے۔
دونوں اجتماعات میں ہیومینٹی فرسٹ کے لیے چندہ اکٹھا کیا گیا۔ جو کہ 12000 گھانین سیڈیز(2300ڈالرز)سے زیادہ تھا۔
علمی و ورزشی مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والے خدام میںانعامات تقسیم کیے گئے۔ ناردرن سیکٹر میںسال کی مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے کماسی زون اول رہا جبکہ دوسری پوزیشن Sekyere زون نے حاصل کی۔ فٹبال میں کماسی زون اول رہا جبکہ والی بال اور رسہ کشی میں اپر ویسٹ زون اول رہا۔
جنوبی سیکٹر میں سال بھر کی کارکر دگی کے لحاظ سے Takoradi زون اول رہا جبکہ Kasoa زون دوم رہا۔ فٹبال میں Assin زون اول رہا۔ والی بال میں جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ Takoradi زون نے رسہ کشی میں اول پوزیشن حاصل کی۔
شمالی سیکٹر کے 13 زونز سے 1043 جبکہ جنوبی سیکٹر کے 12 زونز سے 1904 خدام شامل ہوئے ۔ اس لحاظ سے دونوں اجتماعات کی کل حاضری 2947رہی۔
نائجیریا،مالی اورآئیوری کوسٹ سے بھی خدام کے وفود نے اجتماع کی رونق بڑھائی۔الحمد للہ۔
اللہ کے فضل سے دونوں اجتماعات بخیر وخوبی کامیاب رہے۔ الحمد للہ علی ذلک
٭…٭…٭