مسجد بیت النور ننسپیت ہالینڈ میں الحافظون ہالینڈ کی پہلی تقریب اور جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد
منیرعباس صاحب انچارج الحافظون تحریر کرتے ہیںکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مورخہ ۲۵؍فروری ۲۰۲۴ء بروز اتوار مسجد بیت النور ننسپیت میں الحافظون ہالینڈ کی پہلی تقریب اور جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کیا گیا جس کی صدارت مکرم حامدمحمود کریم صاحب مربی سلسلہ نے کی۔ اس تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے اپنے والدین کے ساتھ شمولیت کی۔ اس پروگرام میں دس میں سے ۹؍بچوں نے شرکت کی۔
قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا گیا جس کے بعد محترمہ شازیہ صاحبہ (ٹیم ممبر الحافظون)نے تسمیع القرآن کی رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات سے تمام حفظ شدہ حصہ سنا گیا اور اساتذہ کرام نے بچوں کی رپورٹ پیش کی۔
جلسہ یوم مصلح موعود کا آ غاز کیا گیا اور تمام بچوں نے بھر پور تیاری کے ساتھ اس جلسہ میں حصہ لیا۔
تقریب کے اختتام پر بچوں کو ان کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے لیے انعامات دیے گئے۔
بچوں کی کارکردگی کے حوالے سے مختصراً رپورٹ درج ذیل ہے۔
ماہ دسمبر کے آغاز میں تمام اساتذہ کرام کو ہر بچہ کی کارکردگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دسمبر کے آخر تک ایک ٹارگٹ دینے کی ہدایت دی گئی اور ۳۱؍دسمبرتک ٹارگٹ مکمل کرنے والے بچوں کو انعام دینے کا وعدہ کیا گیا جس کے مطابق تمام بچوں نے اس ٹارگٹ کو مکمل کرنے کی کوشش کی۔
ٹارگٹ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اسماء: ۱۔فریحہ مبارک ۲۔عافیہ مظفر ۳۔ملیحہ منصور ۴۔ملیحہ شوکت ۵۔فوزان احمد ۶۔رمیز عباس ۷۔عطاءالباسط ۸۔نائم احمد صدیقی
۱۳؍جنوری کو حافظ فضل ربی صاحب نے زوم کلاس میں تمام طلبہ و طالبات کے تمام حفظ شدہ حصوں کا ٹیسٹ لیا۔ اللہ کے فضل سےتمام بچوں نے ٹیسٹ پاس کر لیا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جنوری ۲۰۲۴ءکے آغاز میں ۵؍طلبہ و طالبات نے نصاب الحفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی اور ایک طالبہ نے فروری میں نصاب الحفظ مکمل کیا۔
نصاب الحفظ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اسماء: ۱۔فوزان احمد ۲۔عطاء الباسط ۳۔رمیز عباس ۴۔عافیہ مظفر ۵۔فریحہ مبارک ۶۔ملیحہ شوکت
دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ نماز ظہرو عصر کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔