ادبیات

فضائل قرآن مجید (قسط دوم۔ آخری)

(امۃ الباری ناصر)

۶۔ملائک جس کی حضرت میں کریں اقرار لاعلمی

سخن میں اس کے ہمتائی کہاں مقدور انساں ہے

ملائک: malaa’Ik، فرشتے Angels

حضرت :hazrat، دربار، جناب میں،

اقرارِ لاعلمی :Iqraar-e-Iaa’ilmi یہ تسلیم کرناکہ ہمیں علم نہیں۔Confession of ignorance

سُخن :Sukhan گفتگو، Saying, speech

ہمتائی :hamtaa’i، برابری Equality

مقدورِ انساں: maqdoor-e-insaaN انسان کی طاقت، Ability or power of man

فرشتے جس کے سامنے یہ اقرار کریں کہ ہم نہیں جانتے اس کے کلام میں برابری کا دعویٰ انسان کے بس کی بات نہیں۔

۷۔بنا سکتا نہیں اک پاؤں کیڑے کا بشر ہرگز

تو پھر کیونکر بنانا نور حق کا اُس پہ آساں ہے

کیڑے: keere چیونٹیاں،کیڑے مکوڑے، حشرات الارض(Insects) یہ لفظ حضرت اقدس ؑکی کتابوں میں پرانی طرز پر ’’آدھی ی‘‘ کے ساتھ لکھا ہؤا ہے جو کیڑی بھی پڑھا جاتا ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒکی اجازت سے کیڑے ’’بڑی ے‘‘ کے ساتھ اختیار کیا گیا ہے۔

نورِ حق: noor-e-haq، حق کا نور یعنی اللہ تعالیٰ کا نور۔ مراد کلام الٰہی،Divine revelation

انسان کے بس میں نہیں کہ وہ ایک چھوٹے سے کیڑے کا پاؤں ہی بنا سکے۔تواس کے لیے اللہ تعالیٰ کا کلام بنانا کیسے آسان ہو سکتا ہے۔ یعنی ناممکن ہے۔

۸۔ارے لوگو کرو کچھ پاس شان کبریائی کا

زباں کو تھام لو اب بھی اگر کچھ بوئے ایماں ہے

پاس کرنا :paas karnaa، قدرکرنا، احساس کرنا Have some regard for

شانِ کبریائی :shaan-e-kibryaa’i خدا تعالیٰ کی بزرگی Dignity and magnificence of God

بوئے ایماں: boo’e-eemaanN

Speak of faith, iota of faith

لوگو! اللہ تعالیٰ کی بزرگی اور بلند شان کا لحاظ رکھو اگرذرا سا بھی ایمان باقی ہے تواس کی شان میں زبان درازی سے باز رہو۔

۹۔خدا سے غیر کو ہمتا بنانا سخت کفراں ہے

خدا سے کچھ ڈرو یا رویہ کیسا کذب و بہتاں ہے

کفراں: kufraaN، اللہ تعالیٰ کے وجود سے انکار۔ ناشکری۔ کفران نعمت ingratitud, Infidelity

کِذب و بہتاں :kizb-o-buhtaan، جھوٹ اور الزام تراشی False accusation, Calumny

کسی دوسرے کو خدا کے برابر قرار دینا شرک ہے۔ بڑی نا شکری ہے۔ خدا سے ڈرتے رہنا چاہیےاس کا شریک ٹھہرانا جھوٹ اور الزام تراشی ہے۔بہتان ہے۔

۱۰۔اگر اقرار ہے تم کو خدا کی ذات واحد کا

توپھر کیوں اس قدر دل میں تمہارے شرک پنہاں ہے

ذاتِ واحد :zaat-e-waahid، وہ اکیلی ذات، اللہ تعالیٰ، جس کا کوئی ہمسر نہیں He is one who has no equal, no associate

شرک :shirk،خدا کی ذات و صفات میں کسی غیر کو شامل کرناTo associate a partner with God

پنہاں :pinhaaN، چھپا ہوا، پوشیدہ Hidden

اگر تمہیں اللہ تعالیٰ کی توحید پر ایمان ہے تو پھر تمہارے دل میں غیر خدا کا اتنا زیادہ خیال کیوں رہتا ہےمعبودان باطلہ کی نفی اقرار توحید تک لاتی ہے۔

۱۱۔یہ کیسے پڑ گئے دل پر تمہارے جہل کے پردے

خطا کرتے ہو باز آؤ اگر کچھ خوف یزداں ہے

جہل: jahl، جہالت، لاعلمی Ignorance

خطا :khataa، غلطی Error, fault, mistake

باز آنا :baaz aanaa چھوڑ دینا To desist

تمہارے دل پر جہالت کے کیسے پردے پڑ گئے ہیں کہ سچائی کی روشنی نظر ہی نہیں آتی۔ تم غلطی پر ہو۔ اگر ذرا سا بھی خدا کا خوف ہے تو اس جہالت کو ترک کردو۔

۱۲۔ ہمیں کچھ کیں نہیں بھائیو! نصیحت ہے غریبانہ

کوئی جوپاک دل ہووے دل وجاں اُس پہ قرباں ہے

کیں: keeN کینہ، بغض، نفرت Enmity, grudge, hatred،rancour, malice

نصیحت :naseehat،نیک کام کرنے کی تلقین Advice

غریبانہ :ghareebaanah مخلصانہ، عاجزانہ Humble

قرباں: qurbaaN، فدا، Sacrifice

میرے بھائیو ! میرے دل میں تمہارے لیے کوئی کینہ، بغض یا نفرت نہیں ہے عاجزی سے ایک نصیحت کرتا ہوں۔ اگرکوئی نیک دل میری نصیحت سن کر اپنے دل کو پاک کرتا ہے تو میں اپنا دل اور جان اس پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button