ڈومنیکن ریپبلک میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کریبین میں موجود ملک ڈومنیکن ریپبلک نے مورخہ ۲۳؍فروری۲۰۲۴ء کو Santo Domingoمیںنماز جمعہ کےبعد جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کیا۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر حفیظ الرحمان صاحب کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ خاکسار (مربی سلسلہ)نے احباب جماعت اور مہمانو ں کی خدمت میں پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اور اس کی اہمیت بیان کی اور بتایا کہ یہ پیشگوئی نہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی ایک بہت بڑی نشانی ہے بلکہ یہ اسلام کی سچائی کابھی ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔ پھر صدر اجلاس نے پیشگوئی مصلح موعود کے حوالے سے تقریر کی۔
پروگرام کے بعد احبا ب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا جس کے بعد سوال و جواب کی محفل ہوئی جو دو گھنٹوں تک جاری رہی ۔
اس پروگرام میں احبا ب جماعت کے علاوہ غیر مسلم احباب بھی شامل ہوئے۔ کُل حاضری ۲۵؍ تھی۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ: کلیم احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)