مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن، یوکے کا اجتماع
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس وانڈز ورتھ ٹاؤن کو اپنا اجتماع مورخہ ۳؍مارچ ۲۰۲۴ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
پروگرام کے مطابق کھیلوں کا انتظام King George’s Park میں کیا گیا جس میں مختلف مقابلہ جات کروائے گئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ مکرم وحید احمد صاحب ناظم اعلیٰ طاہر ریجن نے افتتاحی کلمات کہے اور دعا کروائی جس کے بعد چند ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔
دوپہر کے کھانے کے بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ دو بجے مسجد فضل میں علمی مقابلہ جات کے لیے محمد وسیم زاہد صاحب ریجنل ناظم تعلیم کی صدارت میں پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم سے ہوا جس کے بعد چند کلمات کے بعد آپ نے دعا کروائی۔ بعد ازاں علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔
نماز عصر کے بعد اختتامی اجلاس کا آغاز مکرم شکیل احمد بٹ صاحب نائب صدر مجلس انصار اللہ یوکے کی صدارت میں ہوا۔ تلاوت قرآن کریم ،عہد اور نظم کے بعد داؤد احمد عابد صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی اور خاکسار (زعیم مجلس انصاراللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن) نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی اور تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ نائب صدر صاحب کی اختتامی تقریر کے بعد مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں مربی صاحب نے انعامات تقسیم کیے۔ ہر ناصر جو اجتماع میں شامل ہوا اس کو بھی حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوا۔۳۰؍انصار نے اس اجتماع میں شرکت کی۔
(رپورٹ: نفیس احمد کاہلوں۔زعیم مجلس انصار اللہ وانڈزورتھ ٹاؤن، طاہر ریجن، یوکے)